the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
(ایجنسیز)


امریکی کانگریس نے اسرائیل کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی مزید دفاعی امداد کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم صہیونی ریاست کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے توڑ کے لیے بنائے گئے میزائل شکن سسٹم"آئرن ڈوم"، میجک وینڈ [جادو کی چھڑی] اور  طویل فاصلے تک مار کرنے والے "ایرو3" کو اپ گریڈ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کے لیے دفاعی شعبے میں امداد کی تجویز گذشتہ کئی ہفتوں سے
ایوان میں زیربحث تھی، جسے ایک روز قبل منظور کر لیا گیا ہے۔

کانگریس کے حالیہ اجلاس میں یہ طے کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ہر تین ماہ میں اسرائیل کی دفاعی ضروریات کا جائزہ لینے اور حسب ضرورت صہیونی ریاست کو امداد فراہم کرنے کا پابند ہو گا۔

امدادی بل کی منظوری کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارکان کانگریس کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اسرائٰیل کی تمام دفاعی ضروریات پوری کرنے کا پابند ہے۔ اسرائیلی ریاست کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا ہر سطح پر مقابلہ کیا جائے گا اور تل ابیب کو ان چیلنجز سے



نمٹنے کے لیے بھرپور امداد فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منظورہ کردہ نئی دفاعی امداد میں سے 351ملین ڈالر"آئرن ڈوم" سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ یہ سسٹم مختصر اور درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں اور میزائلوں کو ان کے ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 
اس کےعلاوہ 268.7 ملین ڈالر کی رقم سے "میجک وینڈ" سسٹم کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ یہ سسٹم طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ باقی ماندہ رقم سے اسرائیل کے"حیٹس[ایرو3] راکٹوں اور بیلسٹک میزائلوں کی تیاری میں استعمال کی جائے گی۔
 
مبصرین کے خیال میں امریکا کی جانب سے اسرائیل کے لیے دفاعی اور میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں دی جانے والی تازہ امداد دراصل تل ابیب کو ایران کی جانب سے درپیش خطرات پر مطمئن کرنا ہے۔ تاہم امریکی کانگریس کی جانب سے دفاعی امداد کی منظوری کے ضمن میں ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.